فکری موضوع کے معنی
فکری موضوع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ فِک + ری + مَو (و لین) + ضُوع }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق صفت |فِکْری| کے ساتھ اسی زبان سے مشتق اسم |مَوضُوع| کا اضافہ کرنے سے مرکب نسبتی بنا۔ جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٨١ء کو "قائداعظم اور آزادی کی تحریک" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
فکری موضوع کے معنی
١ - غور و فکر کرنے کے قابل بات یا امر۔
"سیاسی تحریکوں کے دوران اور قومی قیادت کی رہنمائی موجودہ زمانے کا ایک نہایت سنجیدہ فکری موضوع بن چکا ہے۔" (١٩٨١ء، قائداعظم اور آزادی کی تحریک، ٣)