فی الوقت

{ فِل (ا غیر ملفوظ) + وَقْت }

تفصیلات

iعربی زبان میں حرفِ جار |فی| کو حرفِ تخصیص |ال| کے ذریعے عربی ہی سے مشتق اسم |وقت| کے ساتھ ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں اپنی اصل ساخت و معنی کے ساتھ بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٩١ء کو "ایامٰی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

متعلق فعل

فی الوقت کے معنی

١ - دور حاضر میں، آج کا، فی الفور، فوراً، ابھی۔

"انکا مزار برات کی جامع مسجد کے دروازے میں فی الوقت موجود ہے۔" (١٩٨٢ء، پٹھانوں کے رسم و رواج، ٢٢)