کحل کے معنی
کحل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کُحْل (ضمہ ک مجہول) }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم جامد ہے۔ عربی سے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٥ء کو "قصہ بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["سرمہ لگانا","بغیر پسپا سرمہ"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
کحل کے معنی
١ - سُرمہ، جو آنکھوں میں لگایا جاتا ہے۔
"یہ برود سے مشتق ہو سکتا ہے جس سے مراد ہے ایک تسکین بخش سرمہ (کحل) جو آشوب کے لیے استعمال ہوتا ہے۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٨٧٩:٣)
کحل کے مترادف
کاجل
انجن, اَنجن, توتیا, سرمہ, کاجل, کَحَلَ
کحل کے جملے اور مرکبات
کحل جواہر
کحل english meaning
collyriumantimony (reduced to a fine powderused for the eyes)antimony
شاعری
- شاہ دو جہاں، فخر زماں ، سرور پاکاں
ہے کحل بصر ذرہ خاک اس کے قدم کا - جس گرد اپر پانوں رکھیں تیرے رسولاں
اس گرد کوں میں کحل کروں دیدہ جاں کا - سر میں سودا ہے مرے اس کی قدم بوسی کا
خاک پا جس کی ملائک کو ہے کحل بصری