فی سبیل اللہ کے معنی
فی سبیل اللہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ فی + سَبی + لِل (ا غیر ملفوظ) + لَاہ }
تفصیلات
iعربی حرف جار |فی| کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم |سبیل| جسے کسرہ اضافت کے ذریعے اسم ذات |اللہ| کے ساتھ ملایا گیا ہے، لانے سے مرکب بنا جو اپنی اصل ساخت و معنی کے ساتھ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٢١ء کو"دقائق الایمان" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
متعلق فعل
فی سبیل اللہ کے معنی
١ - خدا کی راہ میں، خدا کے نام پر، اللہ کے راستے میں، اللہ کے لیے، اللہ کے واسطے۔
"دوسرے ملکوں کے مسلمانوں سے بھی امداد و اعانت کی فی سبیل اللہ توقع رکھتے ہیں۔" (١٩٨٦ء، سندھ کا مقدمہ، ١١٢)