فیصلہ کن
{ فَیص (ی لین) + لَہ + کُن }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |فیصلہ| کے بعد فارسی مصدر |کردن| سے مشتق صیغہ امر |کن| لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے ١٩٥١ء کو "نیم رخ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
فیصلہ کن کے معنی
١ - فیصلہ کرنے والا، دو ٹوک، قطعی، حتمی۔
"حضرت عبداللہؓ، ابن جعفر کے اصرار پر فیصلہ کن انداز میں فرمایا۔" (١٩٧٩ء، کھوئے ہوؤں کی جستجو، ٥٩)