قابل کے معنی

قابل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قا + بِل }لائق، اہل عالم

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں عربی سے بلحاظ معنی و ساخت مِن و عن داخل ہوا اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پانا","آزمودہ کار","آگے آنے والا برس","پڑھا لکھا","تجربہ کار","تعلیم یافتہ","صاحبِ استعداد","صاحبِ لیاقت","قبول کرنے والا"],

قبل قابِل

اسم

صفت ذاتی, اسم

اقسام اسم

  • جمع : قابِلِین[قا + بِلِین]
  • لڑکا

قابل کے معنی

١ - سزاوار، اہل، لائق، مستحق۔

"طرز کو طرز ہی سمجھنا چاہیے نہ کہ ایک متبرک اور ہر لحاظ سے قابلِ صد تقلید شے۔" (١٩٨٤ء، مقاصد و مسائلِ پاکستان، ١٢٥)

٢ - استعداد رکھنے والا، اہلیت رکھنے والا۔

"یہ جس طرح انتظامِ ملکی میں مشاق تھے اسی طرح . ایک قابل جرنیل تھے۔" (١٩٤٧ء، مضامین فرحت، ١٩٧:٤)

٣ - لکھا پڑھا، عالم، فاضل۔

 پھر آپ ہی آپ بولا کہ اک اور افادہ سُن گر قابل اپنے ہونے کی دل میں رکھے ہے دُھن (١٨١٠ء، کلیاتِ میر، ١٠٣٠)

٤ - [ قدیم ] پسند کرنے والا؛ مراد عاشق۔

 محمدۖ ہے موصول واصل ہے اللہ محمدۖ ہے مقبول، قابل ہے اللہ (١٨٠٩ء، دیوانِ شاہ کمال، ٤٢٧)

قابل اعزاز، قابل حسان، قابل اعظم، قابل حماد، قابل بعید، قابل سلطان

قابل کے مترادف

صالح, لائق, مستعد, ماہر

اہل, باصلاحیت, جوگ, جوگا, دانا, دانشمند, سزاوار, عاقل, عالم, عقلمند, عقیل, فاضل, قَبَلَ, گُنی, لایق, لَوذی, مناسب, ہُنرمند, ہوشیار, یلمعی

قابل کے جملے اور مرکبات

قابل اعتبار, قابل احترام, قابل اعتماد, قابل اعتراض, قابل غور, قابل ذکر, قابل توجہ, قابل تقلید, قابل برداشت, قابل دید, قابل ترجیح, قابل قدر, قابل التفات, قابل الذکر, قابل انتقال, قابل انقسام, قابل آفریں, قابل باز پرس, قابل تسلیم, قابل تعزیر, قابل توریت, قابل رشک, قابل زراعت, قابل ستائش, قابل سماعت, قابل ضبطی, قابل عمل, قابل قبول, قابل نکاح

قابل english meaning

-ablecapabledeservingqualifiedworthworthyQabil

شاعری

  • سیر کے قابل ہے دل صد پارہ اَس نخچیر کا
    جس کے ہر ٹکڑے میں ہو پیوست پیکاں تیر کا
  • رہنے کے قابل تو ہرگز تھی نہ یہ عبرت سرائے
    اتفاقاً اس طرف اپنا بھی آنا ہوگیا
  • پر افشانی قفس ہی کی بہت ہے
    کہ پرواز چمن قابل نہیں پر
  • سینہ مجروح بھی قابل ہوا ہے سیر کو
    ایک دن تو آج کر یہ زخم سارے دیکھئے
  • درویش جو ہوے تو کیا اعتبار سب
    اب قابل اعتماد کے قول و قسم نہیں
  • دل صاف ہو تو جلوہ گہ یار کیوں نہ ہو
    آئینہ ہو تو قابل دیدار کیوں نہ ہو
  • ثبوت دے نہ سکے جو بھی بے گناہی کا
    وہ شخص ٹھہرے گا مجرم‘ سزا کے قابل بھی
  • مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میں
    تُو میرا شوق دیکھ‘ مرا انتظار دیکھ
  • میرے معبود کیوں تخلیق کی زحمت گوارا کی
    نہ میں دنیا کے قابل ہوں‘ نہ دنیا میرے قابل ہے
  • کسی طرح سے تغافل کا بابِ شک تو کُھلے
    نہیں میں پیار کے قابل تو کچھ سزا ہی دو

محاورات

  • آب زر سے لکھنے کے قابل ہے
  • آپ کا کوئی مد مقابل یا میداں نہیں
  • قابل برگ و ثمر ہونا
  • قابل ہونا
  • مقابلے پر مستعد ہونا
  • مقابلے پر کھڑا ہونا
  • منہ ‌اس ‌قابل ‌ہونا
  • منہ اس قابل ہونا
  • منہ دکھانے کے قابل نہ رکھنا
  • منہ دکھانے کے قابل نہ رہنا

Related Words of "قابل":