قابل ترجیح کے معنی

قابل ترجیح کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قا + بِلے + تَر + جِیح }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم صفت |قابل| بطور مضاف کے ساتھ عربی اسم |ترجیح| بطور مضاف الیہ استعمال کیا گیا ہے۔ اردو میں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٢ء کو "اودھ پنچ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

قابل ترجیح کے معنی

١ - اولیت دینے کے لائق، ترجیح دینے کے قابل، برتری کے قابل۔

"ہماری مبارکباد سے بہر حال قابلِ ترجیح اور قرینِ حکمت رہی۔" (١٩٣٢ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٧، ٥:٣)