قادری کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Qadri meanings and details
قادری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قا + دِری (کسرہ مجہول) }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ صفت |قادر| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے |قادری| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٢٠٩ء میں "جامع العلوم و حدیق الانوار" میں مستعمل ملتا ہے۔
["قدر "," قادِر "," قادِری"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
قادری کے معنی
١ - قدرت، قوت، طاقت۔
"اب جو صانع کی قادری معلوم ہو گئی تو یہ بھی ہونا چاہیے کہ وہ صانع و قادر عالم بھی ہو کیونکہ اس کے افعال سے حکمت کے آثار ظاہر ہوتے ہیں۔" (١٢٠٩ء، امام ابوعبداللہ، جامع العلوم و حدایق الانوار، ٦)
٢ - ایک قسم کا سینہ بند جو قلعہ کی بیگمات استعمال کرتی تھیں۔
توددا ایک ہے اللہ ری اور حرفت باز قادری مانگی تھی تو دوڑ کے لائی پشواز (١٨٣٥ء، دیوان رنگین و انشا، ٣٤)
قادری or Qadri english Translation
["a kind of bodice"]