قبضہ کے معنی
قبضہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قَب + ضَہ }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں اصلی حالت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تلوار کی موٹھ","تلوار کی مُوٹھ","لوہے کا ٹکڑا جس سے لکڑی کے دو حصوں کو جوڑتے ہیں تاکہ کھل اور بند ہوسکے"]
قبض قبض قَبْضَہ
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : قَبْضے[قَب + ضے]
- جمع : قَبْضے[قَب + ضے]
- جمع غیر ندائی : قَبْضوں[قَب + ضوں (و مجہول)]
قبضہ کے معنی
"قائداعظم نے . اپنے مکان کا قبضہ حاصل کیا۔" (١٩٨٧ء، قائداعظم کے مہ و سال، ١٠٠)
"ورقے کے دونوں نصف حصے متحرک ہوتے ہیں اور یہ میان رگ کو قبضہ کی طرح . مل جاتے ہیں۔" (١٩٨٠ء، مبادی نباتیات، ٧٤٤:٢)
"ذوالفقار بدر میں بات آئی تھی تلوار کا قبضہ چاندی کا تھا۔" (١٩١٢ء، سیرۃ النبیۖ، ١٩٠:٢)
"یہ دنیا ایک ایسے صندوق کے مشابہہ ہو گی جس میں قبضے نہیں۔" (١٩٣٧ء، فلسفۂ نتائجیت، ١٣٣)
"پاؤں میں انگوری بیل کی سلیم شاہی ٹھمک چال اپنے ڈنڑ قبضوں کو دیکھتے چلے آرہے ہیں۔" (١٩٦٢ء، ساقی، کراچی، جولائی، ٤٧)
"بعد اس کے ایک قبضہ خاک سفید پاک موضع قبر حضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اٹھا کر اسی نور سے ملایا۔" (١٨٤٥ء، احوال الانبیا، ١٦:١)
قبضہ کے مترادف
تسلط, تصرف, دخل, دستہ, عمل دخل, ہاتھ
اختیار, بازو, بس, بند, پکڑ, تسلّط, تصرف, جوڑ, دخل, دستہ, قابو, گرفت, مُوٹھ, ہتھا, ہتھی, ہینڈل
قبضہ کے جملے اور مرکبات
قبضہ دار, قبضۂ غاصبانہ, قبضۂ قدرت
قبضہ english meaning
Graspgripe (of the hand); power; possession; holdingtenure; a hilt (of a sword); a hinge; the upper armbe peevishshow obstinacy
شاعری
- حسن سے بانٹ لیا عشق کا مسکن ہم نے
گھر میں معشوق کا قبضہ ہے تو باہر اپنا - ایک بلچک میں جھکا وہ جو سرا فلاک پہ تھا
ہاتھ میں قبضہ شمشیر تھا پھل خاک پہ تھا - دل کسی کا ہاتھ میں لینا کبہ اس کو یاد ہے
تیغ کلے قبضہ کے باندھے ہے گہ و بیگاہ گہ - دل کسی کا ہاتھ میں لینا کب اس کو یاد ہے
تیغ کے قبضہ کے باندھے ہے گہ و بیگاہ گہ - قبضہ تھا ناکسوں کا تو بے آب و تاب تھے
اُس وقت تھے جو صاحب جوہر خراب تھے - پنجہ وہ کہ قبضہ میں ہے جس کے دل عاشق
عالم کوئی ناخن بدل ایسا نہیں ہوتا - قبضہ تو رہا دستِ جنابِ شہ دیں میں
اور تا شرِ دنبالہ در آئی وہ زمیں میں - غلط ہے، دل پہ قبضہ کیا کرے گی بے خودی میری
یہ جنس مشترک ہے، جو کبھی ان کی کبھی میری
محاورات
- جھگڑا جھوٹا قبضہ سچا
- دست بقبضہ ہونا
- قبضہ اٹھانا
- قبضہ پانا (یا لینا یا حاصل کرنا)
- قبضہ دلانا
- قبضہ رکھنا
- قبضہ کرنا