قالبی کے معنی
قالبی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قا + لِبی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قالب| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے صفت |قالبی| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٣٩ء میں "مکاشفات الاسرار" میں مستعمل ملتا ہے۔
["قلب "," قالِبی"]
اسم
صفت نسبتی
قالبی کے معنی
١ - قالب کا، جسم یا دل کا۔
جس پر کہ ہو قالبی لطیفہ اظہار طالب او سے جان لے تو باصدق و یقیں (١٨٣٩ء، مکاشفات الاسرار، ١٠٠)
٢ - گنبد نما، محراب جیسا، سانچہ، وہ آلہ جس میں کوئی چیز ڈھا لیں۔
"یہ قالبی نمونے کننگ ٹن وغیرہ مقامات کے عجائب خانوں میں موجود ہیں۔" (١٩٣١ء، اسلامی فن تعمیر، ١٤١)
قالبی english meaning
["cast in a mould","moulded"]