قبیح کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Qabeeh meanings and details

قبیح کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قَبِیْح }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ عربی سے اردو میں اصل حالت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کھوٹا ہونا","بد شکل","بد صورت","قابل شرم","قباحت والا"]

قبح قَبَح قَبِیْح

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

قبیح کے معنی

١ - برا، خراب، نازیبا، مکروہ۔

"اشیا کے اندر حسن کا ادراک خود ہمارے ذہن کا ادراک ہوا کرتا ہے اور انہیں ہمارا ذہن ہی، حسین، قبیح اور جلیل بناتا ہے۔" (١٩٨٧ء، فلسفہ کیا ہے، ٢٧٣)

٢ - معیوب، مذم، قابل شرم۔

"عشق چاہے کسی نوعیت کا ہو جذبات قبیح سے پاک ہوتا ہے۔" (١٩٨٤ء، شخصیت اور فکر و فن، ١٧٧)

٣ - [ کنایۃ ] ناجائز، حرام۔

"ہم نے اس خلاف قانون اور خلاف شرح قبیح فعل کا ارتکاب بہتر گھنٹے قبل شروع کیا تھا۔" (١٩٨٦ء، جوالامُکھ، ١٧١)

قبیح کے مترادف

برا, زشت, مکروہ

بد, بدشکل, بدصورت, بدنما, بدہیئت, بُرا, زبُوں, زشت, زِشت, شرمناک, قَبَحَ, مذموم, معیوب, مکروہ, ناخوب, نازیبا, نامناسب

قبیح or Qabeeh english Translation

baseviledetestable; badshamefuldisgraceful; deformed; ugly(also ہڈا had|dá)big bonespavin

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!