شمع کے معنی

شمع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ شَمْع }موم بتی

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں بعینہ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کسی چیز کو موم لگانا","چربی کی بتّی","موم بتی","موم کی بتّی","موم کی بتی"],

شمع شَمْع

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع : شَمْعیں[شَم + عیں (ی مجہول)]
  • جمع استثنائی : شُمُوع[شُمُوع]
  • جمع غیر ندائی : شَمْعوں[شَم + عوں (و مجہول)]
  • لڑکی

شمع کے معنی

١ - موم، کافور یا چربی کی بنی ہوئی بتی جسے روشنی کے لیے جلاتے ہیں، موم بتی؛ چراغ۔

"شمع، طرح، صبح وغیرہ کہ عربی میں ان کا درمیان حرف ساکن اور آخری متحرک ہوتا ہے اور اردو کا لہجہ اس کو قبول نہیں کرتا۔" (١٩٨٩ء، اردو نامہ، لاہور، جون، ٢٣)

٢ - [ تصوف ] نورِ عرفان، نورِالٰہی۔ (مصباح التعرف، 154)

٣ - موم۔ (پلیٹس)۔

شمع ریحانہ، شمع نسیم، شمع شمیم

شمع کے مترادف

چراغ, قندیل, دیپ, دیا, موم بتی

چراغ, دیا, دیپ, دیوا, سراج, شَمَعَ, قندیل, لمپ, مُدھج, مدہج, مدہربل, مشال, مشعل, مصباح, موم

شمع کے جملے اور مرکبات

شمع محفل, شمع توحید, شمع روشن, شمع ساز, شمع برداری, شمع تربت, شمع خاوری, شمع دان, شمع دانی, شمع افروزی, شمع کا آنسو

شمع english meaning

A wax; a candle; a lampa candleLamppickle with saltsaltShma

شاعری

  • مجلس میں رات ایک ترے پر توے بغیر
    کیا شمع کیا پتنگ ہر ایک بے حضور تھا
  • شمع ساں جلتے رہے لیکن نہ توڑا یار سے
    رشتہ اُلفت تمامی عُمر گردن میں رہا
  • گرمی سے میں تو آتشِ غم کی پگھل گیا
    راتوں کو روتے ہی جُوں شمع گل گیا
  • صبح تک شمع سر کو دُھنتی رہی
    کیا پتنگے نے التماس کیا
  • گریۂ شمع کا اے ہمنفساں میں تھا حریف
    گزری ہے رات کی صحبت بھی عجب مت پوچھو
  • گدازِ عاشقی کا میر کے شب ذکر آیا تھا
    جو دیکھا شمع مجلس کو تو پانی ہوگئی گھل کر
  • جیتے تو میر ہر شب اس طرز عمر گزاری
    پھر گور پر ہماری بے شمع گو کہ آئے
  • اے شمع بزم عاشق روشین ہے یہ کہ تجھ بن
    آنکھوں میں میری عالم تاریک ہوگیا ہے
  • اے رشکِ سحر بزم میں لے منہ پر نقاب اب
    اک شمع کا چہرہ ہے سو بے نور ہوا ہے
  • میں نے جو بیکسانہ مجلس میں جاں کھوئی
    سر پر مرے کھڑی ہو شب شمع زور روئی

محاورات

  • پئے علم چوں شمع باید گداخت۔ کہ بے علم نتواں خدارا شناخت
  • چراغ مردہ کجا شمع آفتاب کجا
  • خانہ درویش را شمعے بہ از مہتاب نیست
  • شمع ‌حیات ‌گل ‌ہونا
  • شمع ‌روشن ‌ہونا
  • شمع ‌گل ‌ہونا
  • شمع ‌ٹھنڈی ‌ہونا
  • شمع ‌کا ‌رو ‌پشت ‌برابر ‌ہے۔ ‌شمع ‌کی ‌رو ‌پشت ‌یکساں ‌ہوتی ‌ہے
  • شمع ‌کا سر ‌کٹنا
  • شمع ‌کی ‌روشنی ‌جلنے ‌تلک ‌اور ‌دیئے ‌کی ‌روشنی ‌محشر ‌تلک

Related Words of "شمع":