قرآن کے معنی

قرآن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قُر + آن }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ساخت اور معنی کے اعتبار سے من و عن داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پڑھنا","اُمُّ الکتاب","مسلمانوں کی مقدس کتاب","کتابُ اللہ","کلام اللہ","کلامِ مجید"]

قرء قُرْآن

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

قرآن کے معنی

١ - آخری آسمانی کتاب جو ایک سو چودہ سورتوں پر مشتمل، حضرت محمدۖ پر بذریعہ وحی نازل ہوئی، فرقان مجید، کلام اللہ، کتاب اللہ۔

 قرآن صحیفہ ہے وظیفہ ہے دُعا ہے اللہ کی آواز ہے تخلیقِ خُدا ہے (١٩٨٤ء، الحمد، ٨٨)

قرآن کے مترادف

فرقان

فُرقان, قَرَأَ

قرآن کے جملے اور مرکبات

قرآن ناطق, قرآن مجید, قرآن مبین, قرآن حکیم

قرآن english meaning

(rare) readerMuslim Scripturesreading- textreading-text [A~?????]the Holy Quranthe religious book of the Muslims (the holy Quran)

شاعری

  • یارو یہی دولت ہے یہی مال نبی ہے
    وہ ایک تو قرآن ہے اک آل نبی ہے
  • قرآن پڑھتے پڑھتے جہاں سے گزر گئے
    آواز بند ہوگئی شبیر مرگئے
  • خال رخ روشن کی ہے پیہم یہ اشارت
    والفجر کے بعد آئی ہے قرآن میں آیت
  • ظہور اس تے ہے فیض رحمان کا
    وو ہے ترجما بھید قرآن کا
  • گو عمر میں چھوٹے ہیں یہ کہنے میں سبھی سے
    باتیں انھیں قرآن کی آنی ہیں ابھی سے
  • پر وہ حافظ جو و قرآن خوان قبر
    اس سے لیں کار تلاوت گو بجبر
  • بولے ہیں اہل دل سب یہ بات تہ دلی سوں
    عارف کا دل بغل میں قرآن بیکلی ہے
  • دھوبن کی چھوکری نے کیا ہے قرآن آج
    کپڑوں میں لے گئی ہے مرے تین تھان آج
  • خدا کی بات خدا جانے کوئی کیا جانے
    بڑھا ہے میں بھی قرآن چیدہ چیدہ سہی
  • خط رخسار کی اصلاح ہوئی او کافر
    خط قرآن خط باطل نہ ہوا تھا سو ہوا

محاورات

  • آپ کا سر بجائے قرآن کے ہے
  • ات بھی بھلا ہے بیھ جت کر کیبھ گیان۔ ملا پنڈت بیٹھ کر بانچے بید قرآن
  • اگر قرآن کا جامہ پہن لو تب بھی اعتبار نہیں
  • بوڑھے طوطے پڑھیں قرآن
  • پرایا سر قرآن برابر
  • سات قرآن درمیان
  • قرآن اٹھانا
  • قرآن پر قرآن رکھنے کا کیا مضائقہ
  • قرآن پر مہر کرنا
  • قرآن ختم ہونا

Related Words of "قرآن":