قرص کے معنی
قرص کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قُرْص }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں اصل حالت اور اصل معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٨٦٨ء میں "دیوان نسیم دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایکی قسم کی سبز شیرینی جو ساچقوں میں آتی ہے","چاندی کا ایک عربی سکّہ جو تقریباً ڈیڑھ آنے کا ہوتا ہے","دوائی کی ٹکیہ","روٹی یا صابون کا گول ٹکڑا","سورج یا چاند کا گروہ"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : قُرْصوں[قُر + صوں (و مجہول)]
قرص کے معنی
"رات کے پچھلے پہر کا چاند چیڑھ کے درختوں میں قرص بن کر ٹنگا ہوا تھا۔" (١٩٨١ء، راجہ گدھ، ١٣٦)
"قرص آفتاب بڑے سے آگ کے گولے کی طرح پانی سے . نکلتا ہوا دکھائی دیتا تھا۔" (١٩٢٤ء، خونی زار، ٤٥)
آگ ایسی بھر دے اے وحشت تن محرور میں داغ مثل قرص نان پختہ ہوں اس تنور میں (١٨٧٣ء، دیوان بیخود، ہادی علی، ٥٥)
"آواز خواہ قرص پر ریکارڈ کی جائے . مائیکرو فون ہر صورت میں استعمال ہوتا ہے۔" (١٩٦٧ء، آواز، ٦٥٥)
"بازار سے نقل میوہ، قرص، کلاوہ . ٹھلیاں دونوں چاندی کی گھر میں ہیں۔" (١٩٢٤ء، خلیل خاں فاختہ، ٤٨:١)
"بخورات کی بتی کے لیے . بھی قرص کا لفظ استعمال ہو جاتا ہے۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢١:٣)
"جسم واقعی تارے کی شکل کا ہوتا ہے اور . جسم میں ایک وسطی حصہ ہوتا ہے جسے قرص (ڈسک" کہتے ہیں۔" (١٩١٠ء، مبادی سائنس (ترجمہ)، ١٠)
"روپے اشرفی کے بدلے یہاں چاندی سونے کے قرص چلتے ہیں۔" (١٨٦٤ء، نصیحت کا کرن پھول، ٩٧)
دولت حریص کو ہوئی ساماں ملال کا قرص درم ہے آبلہ دست سوال کا (١٩٠٠ء، دیوان حبیب، ٣)
قرص کے جملے اور مرکبات
قرص نما
قرص english meaning
A ball of leavenor paste; a pellet; an orb; disc (of the sun or moon); a round cake (of bread; or of soap); a biscuit; a wafer; a pastil; a lozange; any medicine made up as a lozenge or wafer; a small silver coin; worth about two penee)(Plural)قرص qa|ras,قراص aqras(rare) disc |A|namesaketabletthe disc of the sun or moon
شاعری
- چاند سورج کے حمائل قرص سہتے ہیں نورانی
مادے منڈپ جوت تاریاں سوں ہے سچلا آسمانی - آتے ہیں وہ کہیں سے تو اے مہر قرص وام
چکنی ڈلی الاچی منگا پان چھالیہ - جب قرص مہ کا آئنہ لاتی ہے چاندنی
صورت کسی کی یاد دلاتی ہے چاندنی - اے قرص آفتاب نہ للچا مجھے کہ میں
بس معتقد ہوں اپنے ہی سائیں کے روٹ کا