قریب المعنی
{ قَری + بُل (ا غیر ملفوظ) + مَع + نی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ صفت |قریب| کے ساتھ |ال| بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم |معنی| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٠٧ء میں "موازنہ انیس و دبیر" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
قریب المعنی کے معنی
١ - ایک معنی کا، ہم معنی۔
"نشاط کا لفظ ایک ایسی بے خودی کے ہم وزن بلکہ قریب المعنی ہو گیا۔" (١٩٨٧ء، غالب فکر و فن، ١٥)