قرض دار کے معنی
قرض دار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قَرْض + دار }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قرض| کے ساتھ فارسی مصدر |داشتن| سے مشتق صیغہ امر |دار| بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٦٩٩ء میں شاہ عنایت کے "نورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : قَرْض داروں[قَرْض + دا + روں (و مجہول)]
قرض دار کے معنی
١ - ادھار لینے والا، مقروض۔
"منیجر سر پر آکر یوں کھڑا ہو گیا تھا جیسے وہ اس کا قرض دار تھا۔" (١٩٨٦ء، تیسرا آدمی، ٢٨)
قرض دار کے مترادف
مقروض
قرض دار english meaning
["indebted; in debt; a debtor"]