قرینے سے کے معنی
قرینے سے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قَری + نے + سے }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قرینہ| کی مغیرہ حالت |قرینے| کے ساتھ |سے| بطور حرف جار ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٩٠ء میں "طلسم ہوش ربا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["انداز سے","ترتیب سے","خوش اسلوبی سے","ظاہری مناسبت سے","قیاس سے"]
اسم
متعلق فعل
قرینے سے کے معنی
١ - خوش اسلوبی سے، ترتیب سے، سلیقے سے۔
"انہوں نے جلد جلد کشتیاں شراب کی قرینے سے لا کر چنی۔" (١٨٩٠ء، طلسم ہوش ربا، ٢٦:٤)
٢ - ظاہری مناسبت۔
"دیکھتا ہوں تو روشنی قرینے سے روشن اور مندلیاں طرح بطرح کی دو رویہ بچھی ہوئی ہیں۔"١٨٠٢ء، باغ و بہار، ٢٤
٣ - قیاس سے، اندازے سے۔ (نوراللغات؛ جامع اللغات)
قرینے سے english meaning
from the content; from the general tenour; by analogy; in order
شاعری
- کون سی دُعا ہے جو اثر نہیں رکھتی
ہاں مگر یہ لازم ہے مانگیئے قرینے سے
محاورات
- قرینے سے بے قرینہ ہونا
- قرینے سے رکھنا (یا لگانا)