قصابی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word qassaabi meanings and details
قصابی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قَص + صا + بی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ صفت |قصاب| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے |قصّابی| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩١٥ء میں سجاد حسین کی کتاب "حاجی بغلول" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["قصاب کا پیشہ"]
قصب قَصّاب قَصّابی
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
قصابی کے معنی
١ - قصّاب کا کام یا پیشہ۔
"ارے صاحب کتابت کرتے ہو یا قصابی کاغذ بالکل قیمہ قیمہ کر ڈالا۔" (١٩١٥ء، سجاد حسین، حاجی بغلول، ١٢١)
٢ - جانور ذبح کرنے کی اجرت پر لگایا جانے والا ٹیکس۔
"قصابی جانور ذبح کرنے کی اجرت پر۔" (١٩٤٥ء، ذرایع محاصل سلطنت مغلیہ ہند، ٢٣)
قصابی or qassaabi english Translation
the trade of a butcher.let off a pyrotechnic rocket