قصہ آفرینی کے معنی

قصہ آفرینی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قِص + صَہ + آ + فِری + نی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قصہ| کے ساتھ فارسی مصدر |آفریدن| سے مشتق صیغہ امر |آفرین| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٦٨ء میں "مغربی شعریات" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

قصہ آفرینی کے معنی

١ - قصّہ بنانا، کہانی گھڑنا۔

"برگساں (Bergson) کے نزدیک نفس انسانی میں ایک قوت ہوتی ہے جس کا نام اُس نے قصہ آفرینی (fabulation) رکھا ہے۔" (١٩٦٨ء، مغربی شعریات، ٢٨٧)