قصیدہ گو

{ قَصی + دَہ + گو (و مجہول) }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قصیدہ| کے ساتھ فارسی مصدر |گفتن| سے مشتق صیغہ امر |گو| بطور لاحقہ امر ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٩٨٥ء میں "کشاف تنقیدی اصطلاحات" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

قصیدہ گو کے معنی

١ - قصیدہ کہنے والا شاعر یا مدح کرنے والا شخص۔

"قصیدہ گو شعرا نے قصیدہ نگاری میں بالعموم فارسی شعرا ہی کی تقلید کی ہے۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٤٢)