قصیدہ گوئی
{ قَصی + دَہ + گو (و مجہول) + ای }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قصیدہ| کے ساتھ فارسی مصدر |گفتن| سے مشتق صیغہ امر |گو| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٨٥ء میں "کشاف تنقیدی اصطلاحات" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
قصیدہ گوئی کے معنی
١ - قصیدہ کہنا، شاعری میں قصیدہ نگاری کرنا۔
"تکلف قصیدہ گوئی کی بنیادی خصوصیت بن گیا۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٤٢)