قصیر القامت
{ قَصی + رُل (ا غیر ملفوظ) + قا + مَت }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ صفت |قصیر| کے ساتھ |ا ل| بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم |قامت| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٨٩١ء میں "بوستان خیال" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
قصیر القامت کے معنی
١ - چھوٹے قد کا، پست قد، کوتاہ قامت۔
"اسی وجہ سے قصیر القامت اور ٹھڑے ہوئے ہوتے ہیں۔" (١٩٤٣ء، مبادی نباتیات (ترجمہ) ٦٨٥:٢)