قصیدہ نگاری
{ قَصی + دَہ + نِگا + ری }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قصیدہ| کے ساتھ فارسی مصدر |نگاشتن| سے مشتق صیغہ امر |نگار| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٨٥ء میں "کشاف تنقیدی اصطلاحات" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
قصیدہ نگاری کے معنی
١ - قصیدہ لکھنا، مدح سرائی۔
"قصیدہ نگاری میں بالعموم فارسی شعرا ہی کی تقلید کی ہے۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٤٢)