قصیر النظری
{ قَصی + رُن (ا ل غیر ملفوظ) + نَظَری }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ صفت |قصیر| کے ساتھ |ا ل| بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد |نظر| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢٤ء میں "القاموس الجدید" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
قصیر النظری کے معنی
١ - نظر کی کمزوری، ضعف بصارت؛ (مجازاً) مطالعہ یا معلومات کی کمی، کوتاہ نظری، (وسیع النظری کی ضد)۔
"غرض میری قصیر النظری غلطی نہ کرے تو ہندوستانیوں نے جدید عربی کے جو کتب و لغت لکھے ہیں ان کی کل کائنات اس قدر ہے۔" (١٩٢٤ء، القاموس الجدید، ٨٧)