قضا نماز

{ قَضا + نَماز }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قضا| کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم |نماز| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٧٦ء میں "تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : قضا نمازیں[قضا + نَما + زیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : قضا نَمازوں[قَضا +نَما + زوں (و مجہول)]

قضا نماز کے معنی

١ - وہ نماز جس کا وقت گزر گیا ہو، چھوٹی ہوئی نماز۔

"سارے دن کی قضا نمازیں ادا کیا کرتا تھا۔" (١٩٨٨ء، نشیب، ٣٥٣)