قطب نما کے معنی

قطب نما کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قُطْب + نُما }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قطب| کے ساتھ فارسی مصدر |نمودن| سے مشتق صیغہ امر |نما| بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٣٣ء میں "مفتاح الافلاک" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک آلہ جس میں مقناطیس کی سوئی لگی ہوئی ہوتی ہے۔ جس کا ایک سرا قطب شمالی کی طرف رہتا ہے۔ یہ آلہ رستہ دریافت کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ خصوصاً سمندروں میں","قطبوں کی سمت معلوم کرنے کا آلہ"]

اسم

اسم آلہ ( مذکر - واحد )

قطب نما کے معنی

١ - قطب کی سمت معلوم کرنے کا آلہ، کمپاس جسے سمت معلوم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

"(Magnetic compas) یہ ایک مقناطیسی آلہ ہے . قطب نما جغرافیائی شمال کی طرف اشارہ نہیں کرتی۔" (١٩٦٤ء، عملی جغرافیہ، ١٠)

٢ - [ مجازا ] رہبر، رہنما، راستہ بتانے والا۔

"اقبال کی اصطلاحات بعد کے زمانے کی ہیں اور ان کی شعوری کاوش کا نتیجہ ہیں جیسے اقبال کی جذباتی زندگی کا قطب نما بنانا درست نہیں۔" (١٩٨٨ء، صحیفہ، لاہور، جنوری، مارچ، ٨٥)

قطب نما english meaning

a magnetic compass.mariner|s compasstake shape

شاعری

  • قطب نما کی طرح ایک سمت رُخ رکھا
    ہم اک نگار کی خاطر خراب ایسے ہوئے

Related Words of "قطب نما":