قیمہ پلاؤ کے معنی
قیمہ پلاؤ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قی + مَہ + پُلا + او (و مجہول) }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قیمہ| کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم |پلاؤ| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٨ء میں "آئین اکبری (ترجمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
قیمہ پلاؤ کے معنی
١ - ایک پلاؤ جو چاول قیمہ اور مصالحہ جات (زیرہ الائچی لونگ وغیرہ) کو گھی کے ساتھ ترکیب دے کر بناتے ہیں۔"
"قیمہ پلاؤ، دس سیر چاول، دس سیر گوشت، چار سیر روغن زرد . زیرہ اور الائچی و لونگ کے ترکیب دینے سے پانچ قابوں میں نکالا جاتا ہے۔" (١٩٣٨ء، آئین اکبری (ترجمہ)، ١، ١٠٤)