قطعیت کے معنی

قطعیت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قَط + عی + یَت }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ صفت |قطعی| کے ساتھ |یت| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے |قطعِیّت| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٠٤ء میں "مقالات شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

["قطع "," قَطْعی "," قَطْعِیَّت"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

قطعیت کے معنی

١ - یقین و قطعی ہونا، تیقّن، حتمی ہونا، حتمیت۔

"اس میں کوئی چیز بھی قطعی نہیں ہو سکتی قطعیت کی اس میں کوئی گنجائش ہی نہیں۔" (١٩٨٦ء، فکشن، فن اور فلسفہ، ٦١)

٢ - علیحدگی، انقطاع، دوری۔

"تیرے سر میں قطعیت یعنی علیحدگی و بریدگی کے خوف کے علاوہ اور کوئی خوف ہے۔" (١٩٢٤ء، تذکرۃ الاولیا، ٣٢٤)

Related Words of "قطعیت":