قلب اضافت کے معنی
قلب اضافت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قَل + بے + اِضا + فَت }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قلب| کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم |اضافت| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٣ء کو "اردو نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
قلب اضافت کے معنی
١ - قواعد اضافت کا الٹا ہونا یعنی مضاف اور مضاف الیہ کی ترتیب کا بدل جانا۔
"ڈاکٹر صاحب یہ مانتے ہیں کہ شاہ رخ، دولت کدہ وغیرہ مرکبات میں قلب اضافت نہیں ہوا۔" (١٩٧٣ء، اردو نامہ، کراچی، ٤٤، ٣٣)