قلم برداشتہ کے معنی

قلم برداشتہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قَلَم + بَر + داش + تَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قلم| کے ساتھ فارسی مصدر |برداشتن| سے مشتق صیغہ حالیہ تمام |برداشتہ| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت اور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٤٩ء میں "کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

قلم برداشتہ کے معنی

١ - فی البدیہہ، بے تکلف، بے ساختہ، جلدی جلدی (لکھنا)۔

"کیا تم انگریزی سے ہندی میں قلم برداشتہ ترجمہ کر سکتے ہو۔" (١٩٨٤ء، گرد راہ، ٥٩)