قند کے معنی

قند کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قَنْد }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم جامد ہے۔ عربی سے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم و صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قسم کی دانہ دار مٹھائی","جما ہوا برف سا شیرہ","سرخ پکے رنگ کا کپڑا","سفید شکر","گاڑھا شیرہ پکا کر جمائی ہوئی کھانڈ","نہایت شیریں","کھانڈ کا معرب"]

اسم

صفت ذاتی, اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

قند کے معنی

["١ - [ استعارۃ ] نہایت شیریں۔ (ماخوذ: فرہنگ آصفیہ؛ نوراللغات)"]

[" خشک ٹکڑا تھا نانِ جویں کا مگر میں نے قند و نبات و عسل کر دیا (١٩٨٠ء، خوشحال خان خٹک (ترجمہ)، ١٢١)","\"آتے وقت کچھ قند اور نمکین بسکٹ ضرور لیتے آنا۔\" (١٨٩٩ء، مکتوبات حالی، ٢٧٢:٢)","\"جس کے منہ پر ململ یا سُرخ قند لپٹا رہتا تھا۔\" (١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ٥٨)"]

["١ - سفید دانے دار شکر، سفید شکر۔","٢ - ایک دانے دار مٹھائی جو قند اور ماوے سے تیار کی جاتی ہے اور کونڈے وغیرہ میں جما کر قاشیں تراش لیتے ہیں، قلاقند۔","٣ - پکے سُرخ رنگ کا ایک سوتی کپڑا، ٹول، شالباف، شالبانہ۔"]

قند کے مترادف

شکر

بورا, چینی, شالباف, شُوگر, شکر, شکرتری, مصری, نبات, کھانڈ

قند کے جملے اور مرکبات

قندخو, قند سفید

قند english meaning

sugarsugar or candy

شاعری

  • یہ ہے بحر شکر یہ ہے قند مصری
    عسل اصل میں گڑ کی پاری دگانہ
  • ترے لباں کی حلاوت کو رکھ نظر بھیت
    شکر گھلی ہے جدی ہور کھلا ہے قند جدا
  • تری ہر ادا لذت ہے نہایت
    حلاوت میں قند و شکر بن گئی تو
  • جسے کچھ بھی حلاوت معرفت کی ہے سمجھتا ہے
    حقیقت میں ہیں سب یک ذات جیسے قند اور بولا
  • اے شکر لب قند سوں تجھ لب کی ہیں باناں لذیذ
    حرف تیز اس کے ہیں جیسے حلوہ سوہاں لذیذ
  • پھر لڈو بھی تیار کیے ‘ دے قند بہت بادام گری
    براق مکد اور خرمے بھی خو شرنگ‘ امرتی بیر بلی
  • دیدار کا ہے عام خوش آواز و خوش اندام
    اک خال پہ قربان سمر قند و بخارا
  • دہن کو دیکھ ترے ہونٹ چاٹتے رہ گئے
    پھرا نہ قند سے منہ چاشنی چشیدوں کا
  • مردانہ زبان بولتی ہو
    کیوں قند میں گوڑ کو گھولتی ہو
  • شہد ان پہ آٹھ پہر لگائے رہے ہے گھات
    قند و شکر بھی دل سے فدا ہوں دن اور رات

محاورات

  • بات میں قند گھولنا
  • چقندر (سا) بن رہا ہے
  • چقندر کاشتم زردک برآمد
  • خرچہ داند بہائے قند و نبات
  • شیخ ‌پکاریں ‌قندوری ‌قندوری
  • قند لبوں سے گھولنا
  • قند لٹیں اور کوئلوں پر مہر
  • قند لٹے کوئلوں پر مہر
  • قند مکرر کا مزہ دینا
  • قندیل فلک ہو جانا

Related Words of "قند":