قواعد نویس کے معنی
قواعد نویس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قَوا + عِد + نَوِیس }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قواعد| کے ساتھ فارسی مصدر |نوشتن| سے ماخوذ صیغہ امر |نویس| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٨٨ء میں "نئی اردو قواعد" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : قَواعِد نَوِیسوں[قَوا + عِد + نَوی + سوں (و مجہول)]
قواعد نویس کے معنی
١ - قواعد لکھنے والا، صرف و نحو یا گرامر کے اصول و ضوابط لکھنے والا، قواعد نگار۔
"زندہ زبان کے قواعد نویس کو سب سے اول بول چال کا خیال رکھنا چاہیے اور اسی سے قاعدے بنانے چاہئیں۔" (١٩٨٨ء، نئی اردو قواعد، ١٢)