قواعد نگار کے معنی

قواعد نگار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قَوا + عِد + نِگار }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قواعد| کے ساتھ فارسی مصدر |نگاشتن| سے ماخوذ صیغہ امر |نگار| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٨٩ء میں "اردو نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : قَواعِد نِگاروں[قَوا + عِد + نِگا + روں (و مجہول)]

قواعد نگار کے معنی

١ - صرف و نحو کے اصول لکھنے والا، گرامر لکھنے والا۔

"میں ان تمام کتب کے مطالعے کے بعد کچھ اضافوں کے ساتھ مربوط انداز میں اس کے اصول منضبط کرنا چاہتا ہوں تاکہ قواعد نگار اس موضوع کو بھی مسلمہ حیثیت دے سکیں۔" (١٩٨٩ء، اردونامہ، لاہور، جنوری، ١٧)