قونصل کے معنی

قونصل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قَون (و لین) + صَل }

تفصیلات

iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں اپنے اصلی معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٢ء میں "چند ہمعصر" میں مستعمل ملتا ہے۔

["Consul "," قَونْصَل"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : قَونْصَلْز[قَون (و لین) + صَلْز]

قونصل کے معنی

١ - وکیل، نائب، کار پرداز (جو ممالک غیر میں کسی سلطنت کی طرف سے اپنی رعایا اور تجارت کے حقوق کی نگرانی کے لیے مقرر ہوتا ہے)، ایک سفارتی عہدہ دار جو سفیر کبیر کے ماتحت کسی سفارت خانے یا اس کے تحتی دفتر میں تعینات ہو، سفیر سے کم درجے کا عہدہ دار۔

"قونصل (Consul) سفیر سے کم درجہ کے عہدہ دار کو کہتے ہیں۔" (١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٦٤)

قونصل کے جملے اور مرکبات

قونصل جنرل, قونصل خانہ

Related Words of "قونصل":