قیاس تمثیلی کے معنی

قیاس تمثیلی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قِیاس + تَم + ثی + لی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قیاس| کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے بعد عربی اسم |تمثیل| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ نسبت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٠٢ء میں "سوانح مولانا روم" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

قیاس تمثیلی کے معنی

١ - [ منطق ] وہ قیاس جس میں مماثل صورتوں کو مدِنظر رکھ کر نتیجہ نکالنا یا حکم لگانا۔

"صوتی تغیرات کی بد نظمی کی تاویل و توجیہہ کے لیے قیاس تمثیلی کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دی جانے لگی۔" (١٩٦٤ء، زبان کا مطالعہ، ١١٦)