قیام اللیل کے معنی
قیام اللیل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قِیا + مُل (ا ل غیر ملفوظ) + لَیل (ی لین) }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |قیام| کے ساتھ |ا ل| بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم |لیل| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٨ء میں "اردو دائرہ المعارف اسلامیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
قیام اللیل کے معنی
١ - رات کو جاگ کر عبادت کرنا۔
"ماہ رمضان میں بسلسلۂ قیام اللیل آٹھ رکعت تراویع ادا کرتے ہیں۔" (١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٥٨١:٣)