لا[1] کے معنی
لا[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لا }
تفصیلات
iاصلاً عربی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں بطور حرف نفی استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٩ء کو "قدیم اردو مراثی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
حرف نفی ( واحد )
لا[1] کے معنی
"وہ "لا" سے اثبات پیدا کرتا ہے۔" (١٩٨٣ء، تخلیق اور لاشعوری محرکات، ١٦٣)
بڑھ کر تھمی تو حشر بپا ہو کے رہ گیا گردن سے تا کمر کوئی لاہو کے رہ گیا (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٢٤٣:٢)
لا کہہ کے دہن کو ہم ہوئے نیست دو حرف میں ختم گفتگو کی (١٨٧٢ء، مرآۃ الغیب، ٣٠١)
"سوشلزم کو علامہ اقبال نے نامکمل اسلام قرار دیا ہے کیونکہ یہ لا تک آتا اور الا کی منزل تک نہیں بڑھتا۔" (١٩٨٣ء، تنقیدی اور تحقیقی جائزے، ١٤١)
"اس لا کی اصل قیمت تو شاید کبھی معلوم نہ ہو سکے گی، لیکن حساب کی اس مشق میں ہم سب کے لیے لذت ہے۔" (١٩٦٩ء، لا: انسان، ٢٣)
لا[1] کے مترادف
بن, نہ
لا[1] english meaning
["No","not","by no means; there is not; without (it occurs in combination with Arabic or Persian words","and may sometimes be rendered by the English negative prefixes un-","in-","ir-","im-","or the affix less)"]