لاابالی کے معنی

لاابالی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لا + اُبا + لی }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صیغہ واحد متکلم |ابالی| کے ساتھ حرف نفی |لا| بطور سابقہ لگنے سے مرکب |لاابالی| بنا۔ عربی میں صیغہ نفی واحد متکلم ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت اور گا ہے بطور اسم مستعمل ملتا ہے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اصل میں مضارع کا صیغہ واحد متکّلم ہے جس کے معنی ہیں مجھے خوف نہیں ہے","اصل میں مضارع کا صیغہ واحد متکّلم ہے جس کے معنی ہیں مجھے خوف نہیں ہے","بے باک","بے خوف"]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر، مؤنث - واحد ), صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع غیر ندائی : لااُبالِیوں[لا + اُبا + لِیوں (و مجہول)]"]

لاابالی کے معنی

["١ - [ تصوف ] وہ شخص جو کسی شے سے خوف نہ رکھے، جو کچھ سلوک میں اس کو پیش اوے وہ کہے اور کرے۔ (مصباح التعرف)۔","٢ - [ مؤنث ] معمولی کام، بے فکری، بے پروائی، بیباکی، شوخی۔"]

["\"وہ اپنی آمدنی اور بیوی بچوں کا خیال کیے بغیر اپنی لاابالیوں میں روپیہ پیسا اڑاتے رہتے ہیں۔\" (١٩٩١ء، اردو نامہ، لاہور، نومبر، ٢٤)"]

["١ - بےپروا، بے فکر، غافل نیز نڈو، بیباک۔","٢ - آزاد منش، رند مشرب۔","٣ - شوخ، گستاخ، بے شرم، بے لحاظ۔","٤ - [ مجازا ] بے نیاز، خدائے تعالٰی۔","٥ - [ مجازا ] معمولی، سرسری، بے مقصد۔"]

["\"وہ نہایت لاابالی اور غیر ذمہ دار تھا بات کرنے میں بھی بیباک تھا۔\" (١٩٩٣ء، قومی زبان، کراچی، جون، ٦٥)","\"لاابالی اور سنکی جیسے جب تھے، اب بھی ہیں۔\" (١٩٩٠ء، آب گم، ٢٦٩)","\"رنگین لاابالی بے پرواہ شکل و صورت دیکھتے تو صرف دوپٹے کی کسر تھی۔\" (١٩٨٤ء، اوکھے لوگ، ٥٣)","\"حضرت یوسف علیہ السلام اور بھی روئے کہ ان کی آواز سے فرشتوں پر ایک حالت مصیبت پیدا ہوئی تو درگاہ لا ابالی میں ملتمس ہوئے کہ یاالٰہی یہ آواز چھوٹے لڑکے کی ہے۔\" (١٨٤٥ء، احوال الانبیا، ٣١٥:١)"," مجازی صورتوں پر ہے بحالی حقایق ہو چکے ہیں لا ابالی (١٩٣٣ء، سیف و سبو، ٢٦٢)"]

لاابالی english meaning

Fearlessnesscarelessness; thoughtlessnessindifferencecareless persondare devil

شاعری

  • اگر پوچھے وہ بے پروا مرا ناتوں
    کہو مشتاق رند لاابالی

Related Words of "لاابالی":