لالچی کے معنی

لالچی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لال + چی }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم |لالچ| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ صفت لگانے سے |لالچی| اردو میں صفت اور گا ہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ہوس کار"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : لالْچِیوں[لال + چِیوں (و مجہول)]

لالچی کے معنی

١ - لالچ کرنے والا (شخص)، لالچ خورا۔

"ویسے صاحب میں لالچی نہیں، قوم اور ملک کی خدمت کا شوق ہے۔" (١٩٦٢ء، معصومہ، ٢٠٣)

لالچی کے مترادف

پیٹو, حریص

آزمند, حریص, طامع, طمعی, لوبھی

شاعری

  • یہ داو کھا بدے کا لگتا ہے لالچی سا
    حجامیوں سے مل مل اٹکل رہا ہے کھیسا
  • لالچی بندہ ہے الفت کو بھلا کیا جانے
    رکھ دیا ہاتھ پہ جس نے ہوا اس کا عاشق
  • نپٹ جیو منگتا ہے اُس پیو کوں
    کتا میں رکھوں لالچی جیو کوں

محاورات

  • لالچی کو جہان تنگ

Related Words of "لالچی":