لالچ کے معنی

لالچ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لا + لَچ }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٣ء کو "ابراہیم نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بہلاوا (س لائس)"]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر، مؤنث - واحد )

لالچ کے معنی

١ - حرص، طمع۔

"ساتھ ہی ساتھ ہر دنیاوی برائی میں بھی مبتلا رہتے ہیں، جھوٹ، فریب ناانصافی، لالچ اور دکھاوا۔" (١٩٩١ء، افکار، کراچی، مئی، ٤٨)

٢ - ترغیب، پھسلاوا۔

"ان کو لالچ دیا کہ . ہمیشہ دیا کریں گے۔" (١٩١١ء، سیرۃ النبیۖ، ٣٨٦:١)

لالچ کے مترادف

حرص, ہوا

آز, بخلی, بہلاوا, پھسلاوا, تحریص, ترغیب, چونپ, حرص, خواہش, شرہ, طمع, لاب, لوبھ, کاد, ہوس, ہونس, ہوکار

لالچ english meaning

ambitionavariceaviditycovetousnessgreedtemptation

شاعری

  • جو لالچ کر یہاں روپئے چھپادے راہ مولا سیں
    عجب نئیں آفتاب حشر میں اس کی جلے چاندی
  • گر کسی نرخ پہ ٹھہرے تری جنس حسنات
    تو فرشتوں کو یہ لالچ ہو کریں بیع سلم
  • اس باغ میں جوں بلبل نالاں نہ ہو اے دل
    پابند قف سیر چمن زار کی لالچ
  • بھر نہیں سکتا کبھی لالچ کا پیٹ
    دھنستا رہتا ہے گڑھا پاٹا ہوا
  • اے مخزن معنی کبھی لالچ میں نہ آتا
    پس خردہ اموات نہ ہونٹوں سے لگانا
  • بے فائدہ بھی راہ میں کانٹوں کو بو دیا
    لالچ میں پڑ کے لذت باقی کو کھو دیا
  • نہ للچانے کی جاگہ کون س ہے تجھ سراپا میں
    یہ میرا ایک دل حیراں ہوں کیا کیا کرے لالچ
  • بولے یوں ہی ہے میں کہاں ہاں سچ
    جھوٹا کھاتے ہیں میٹھے کی لالچ
  • لالچ سیں کیمیا کی لڑکے نے پیچ کھایا
    موتی کی جستجو میں ناک اپنی جا کٹائی
  • کہاں تک روسیاہی شاد شرم آتی نہیں تم کو
    ضعیفی آگئی دنیا کا لالچ اب تو کم کرتے

محاورات

  • جب تو نیائے کی گدی پر بیٹھے۔ تو اپنے من سے طرفداری لالچ اور کرودھ کو دور کر
  • جھوٹا کوئی کھاتا ہے تو میٹھے کے لئے۔ جھوٹا کھایئے میٹھے لے لالچ
  • سادھ (١) سنت کی ٹہل کو اٹھو نہ بیٹھو جائے، تلسی لالچ لین کو دوڑا دوڑا جائے
  • سادھ سنت کی ٹہل کو اٹھو نہ بیٹھو جائے۔ تلسی لالچ لین کو دوڑا دوڑا جائے
  • لالچ بری بلا ہے
  • لالچ بس پر لوک نسائے
  • لالچ پشیمان ہے
  • لالچ دینا
  • لالچ میں آنا
  • لالچ کرنا

Related Words of "لالچ":