لامحدود کے معنی

لامحدود کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لا + مَح + دُود }

تفصیلات

iعربی زبان میں حرف نفی | لا| کے ساتھ عربی صفت |محدود| لگانے سے مرکب |لامحدود| اردو میں بطور صفت اور گا ہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٨ء کو "اساس الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

لامحدود کے معنی

["١ - جسکی حدو انتہا نہ ہو، حد بندی سے پرے، حدود سے ماورا، بے حدو حساب۔"]

[" میں ترا عبد تو مرا معبود ایک محدود ایک لا محدود (١٩٨٣ء، حصارانا، ١٣٧)"]

["١ - [ فلسفہ ] انسان مطلق۔"]

["\"یہ وہ لامحدود تھا، جو تمہارے اندر ہے۔\" (١٩٧٣ء، النبیۖ، ١٤٢)"]