لاولدیت کے معنی
لاولدیت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لا + وَلَدِیَت }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ مرکب |لاولد| کے ساتھ |یت| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب |لاولدیت| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٦ء کو "غالب ایک شاعر، ایک اداکار" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
لاولدیت کے معنی
١ - بے اولاد ہونے کی صورت حال۔
"انیس ناگی غالب کی خاندانی ازدواجی . اور لاولدیت کے معاملات . زیر بحث لائے ہیں۔" (١٩٨٦ء، غالب ایک شاعر، ایک اداکار، ٨)