لاڈلا کے معنی

لاڈلا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لاڈ + لا }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت کا لفظ ہے اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت اور گا ہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آنکھوں کا تارا","آنکھوں کی پتلی","چاکِ دل کا پیوند","راج دُلارا","عزیز از جان","عزیز ازجاں","ناز پروردہ","نورِ چشم","وہ جسے ماں باپ نے نہایت محبت اور ناز و نعمت سے پرورش کیا ہو","کلیجے کی کور"]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : لاڈْلی[لاڈ + لی]
  • واحد غیر ندائی : لاڈْلے[لاڈ + لے]
  • جمع : لاڈْلے[لاڈ + لے]
  • جمع غیر ندائی : لاڈلوں[لاڈ + لوں (و مجہول)]

لاڈلا کے معنی

١ - پیار، ناز پروردہ، محبوب، چہیتا (بچہ)۔

 گائے ماتا کا لاڈلا ہو کر ڈالڈا کھا کے جی رہا ہوں میں (١٩٨٢ء، ط ظ، ١٠٩)

٢ - [ طنزا ] وہ لڑکا جو ماں باپ کی محبت سے آوارہ اور بد راہ ہو گیا ہو۔

"ماں باپ اپنے لاڈلے کو خوب جانتے تھے۔" (١٩٥٢ء، اک محشر خیال، ١٧)

٣ - پیار بھرا، محبت والا، نرم۔

"قرنانڈس بھی ایسا رویہ اپناتا جیسے جینی کا اپنی لڑکی کے ساتھ تھا ایک دم ٹھنڈا اور لاڈلا رویہ۔" (١٩٨٨ء، افکار، کراچی، مارچ، ٧١)

لاڈلا کے مترادف

محبوب

پیارا, چہیتا, دلارا, دُلارا, عزیز, محبوب

لاڈلا english meaning

darlingdearbeloved; tenderly nurtured; pettedspoilt (child)petspoilt child

شاعری

  • حلب میں تھا پسرا اک شیشہ گر کا
    نہایت لاڈلا مادر پدر کا
  • انوٹھا دل یو جیوں لاڈلا پالے
    ہرکلام مانے، ہرگز نہ ٹالے
  • انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند
    کیسی انوکھی بات کرے نادان

محاورات

  • حقہ ہر کا لاڈلا رکھے سب کا مان۔ بھری سبھا میں یوں پھرے جوں گوپی میں کاہن
  • ریت نہ ستوانسا میرا لاڈلا نوانسا
  • لاڈلا ‌پوت ‌کٹورے ‌موت
  • نہنگ لاڈلا سدا سکھی
  • کانا ‌یانا ‌لاڈلا ‌تینوں ‌ہٹ ‌کی ‌کھان۔ ‌اندھا ‌گونگا ‌کائرا ‌ہیں ‌پورے ‌شیطان

Related Words of "لاڈلا":