لاگت کے معنی

لاگت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لا + گَت }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٥ء کو "مزیدالاموال" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["اصل خرچ","اصل خرچ جو کسی چیز کی تیاری پر آئے","اصل خرچ جو کسی چیز کی تیاری پر بیٹھا ہو"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : لاگَتیں[لا + گَتیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : لاگَتوں[لا + گَتوں (و مجہول)]

لاگت کے معنی

١ - (کسی چیز کی تیاری کا) خرچ، صرفہ۔

"کل لاگت کا تخمینہ ٢٤ ملین روپیہ ہے۔" (١٩٨٣ء، معاشی جغرافیۂ پاکستان، ٣٤)

٢ - بغیر کسی منافع کے اصل قیمت، مول، ٹھیک قیمت۔

"روپئے بیس آنے کی روز بکری ہو جاتی تھی اس میں لاگت نکال کر آٹھ دس آنے بچ جاتے ہیں۔" (١٩٣٦ء، پریم چند، واردات، ٢٤)

لاگت کے مترادف

صرف

اٹھاؤ, بھاؤ, بہا, ثمن, خرچ, صرف, صرفہ, قیمت, مول, نرخ

شاعری

  • اقلیدس کی ناپی جوکھی
    من بھرسونے کی لاگت سوکھی

محاورات

  • لاگت بیٹھنا
  • لاگت لگانا

Related Words of "لاگت":