لباس کے معنی

لباس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لِباس }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے۔ اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کپڑا پہننا","وہ چیز جو پہنی جائے"]

لبس لِباس

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : لِباسوں[لِبا + سوں (و مجہول)]

لباس کے معنی

١ - پوشاک، کپڑے، جامہ، پوشش۔

"غلام حیدر وائین نے کہا کہ جس طرح پاکستانی لباس رائج ہو چکا ہے، اسی طرح اردو زبان بھی قومی زبان کی حیثیت سے آہستہ آہستہ رائج ہو جائے گی۔" (١٩٩١ء، اردو نامہ، لاہور، جون، ٣٤)

٢ - روپ، شکل، بھیس۔

"جوتش کی کتاب کو عربی کا لباس پہنایا۔" (١٩٤٣ء، تاریخ، الحکما (ترجمہ)، ١٦)

٣ - جعل سازی۔ (جامع اللغات)

لباس کے مترادف

بھیس, پوشاک, رخت, خلعت, کپڑا, غلاف, قمیص, ڈریس, چولا

بذلہ, بُرقعہ, بھیس, پشواز, پوشاک, پوشش, پیراہن, پیرایہ, جامہ, جَعلسازی, چولا, حُلّہ, خلعت, رُوپ, شکل, لَیَسَ, نقاب, کپڑے, کنسوت

لباس کے جملے اور مرکبات

لباس عروسی, لباس آخرت, لباس مجاز, لباس فاخرہ

لباس english meaning

garmentvestureraimentrobeapparelclothesdressattirehabit; appearance; guise; a veil; forgery((Plural) البسہ al|bisah) clothes((Plural) ????? al|bisah) Clothesa veilan appearanceapparet [A]habit

شاعری

  • پہچان لے مجھے کہ میں تیرا لباس ہوں
    اے جان‘ اجنبی ہیں تیرے پیرہن تمام
  • جس پھول کے لباس میں بوئے وفا نہ ہو
    اس پھول کو حدودِ چمن سے نکال دے
  • لباس نو عدم والوں کو یوں احباب دیتے ہیں
    کہ اب ان کے قیامت تک نہ جائیں گے کفن بدلے
  • ترے بَدن کی پہیلی میں رُک گئی خُوشبو
    ترے لباس پہ آکر ہُوئے ہیں رنگ تمام
  • سارے دھنک کے رنگ تھے اس کے لباس میں
    خوشبو کے سارے انگ اُسے سوچنے میں تھے
  • ترے بدن کی پہیلی میں رک گئی خوشبو
    ترے لباس پہ آکر ہوئے ہیں رنگ تمام
  • وہ حق پرست کیسے ہوئے مصلحت پرست؟
    نغموں سے بے لباس ہوئے ساز کس طرح!
  • کبھی حسن پردہ نشیں بھی ہوذراعاشقانہ لباس میں
    جو میں بن سنور کے کہیں چلوں مرے ساتھ تم بھی چلاکرو
  • یہاں لباس کی قیمت ہے، آدمی کی نہیں
    مجھے گلاس برے دے، شراب کم کردے
  • آدمی کے لباس میں آؤ
    ہوش پکڑو حواس میں آؤ

محاورات

  • آدمی کے لباس میں آنا
  • زر بفت کے لباس میں ٹاٹ کا ٹکڑا

Related Words of "لباس":