لباس مجاز کے معنی

لباس مجاز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لِبا + سے + مَجاز }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |لباس| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی صفت |مجاز| لگانے سے مرکب اضافی |لباس مجاز| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٢ء کو "بانگ درا" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

لباس مجاز کے معنی

١ - غیر حقیقی صورت، حقیقت سے بعید، غیر حقیقی معنی (اصلی معنوں کی مناسبت کے ساتھ)۔

"ہمارے شاعروں کی تخئیلی شریں دہنی بس وہیں سے لباس مجاز میں آتی ہیں۔" (١٩٦٩ء، سات سمندر پار، ٢٠)