لدائی کے معنی

لدائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لَدا + ای }

تفصیلات

iہندی زبان سے ماخوذ مصدر |لدنا| کا حاصل مصدر ہے۔ اردو زبان میں بطور اسم عام نیز بطور اسم معاوضہ استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٥ء کو "مزید الاموال" میں تحریراً مستعمل ملتان ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

لدائی کے معنی

١ - لادے جانے کا کام یا عمل؛ لدا ہوا سامان۔

"آدھا تو میں نے گاڑی میں بیٹھے بیٹھے اتار ڈالا، لدائی تم دیکھ رہی ہو۔" (١٩١٧ء، واری دادا، ٣٠)

٢ - [ اسم معاوضہ ] لادنے کی اجرت یا کرایہ۔

"اگر زیادہ ہونا فاصلے کا اور بڑا خرچ لدائی اور غیرواجبی محصول جو اس ملک میں ایسٹ انڈیا کی شکر پر لیا جاتا ہے، مانع و ہارج نہیں ہوتے. انگریز دست کاروں کی بنائی ہوئی جنس. ڈھائی روپے سینکڑہ دیکر ہندوستان میں لائی جاتی تھیں۔" (١٨٤٥ء، مزید الاموال، ٧١)