لذت اندوزی کے معنی
لذت اندوزی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لَذ + ذَت + اَن + دو (و مجہول) + زی }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |لذت| کے بعد فارسی مصدر |اندوختن| سے صیغہ امر |اندوز| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٧ء کو "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
لذت اندوزی کے معنی
١ - مزہ لینا، حظ اٹھانا، لطف حاصل کرنا۔
"نقادوں نے اس پر ہمیشہ یہی الزام لگایا کہ وہ لذّت اندوزی کی تلقین کرتا ہے۔" (١٩٨٥ء، سائنسی انقلاب، ٢٠٥)