لزوم کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word luzum meanings and details

لزوم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لُزُوم }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٦ء کو "تذکرہ اہل دلی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["(لَزَمَ ۔ ضروری ہونا)","ضروری ہونا","لازم ہونا","کسی منشی یا شاعر کا کسی مصرع یا فقرے میں کسی چیز یا چند چیزوں کا لانا"]

لزم لُزُوم

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

لزوم کے معنی

١ - لازم ہونا، واجب ہونا، ضروری ہونا، وجوب۔

"فدائی نے کہا ہے کہ فنی کارنامے میں تاریخی لزوم یا جبر نہیں ہوتا۔" (١٩٩١ء، قومی زبان، کراچی، دسمبر، ٤١)

٢ - [ بدیع ] (شعر یا فقرہ وغیرہ میں) کسی ایسی چیز کو ضروری یا لازم قرار دینا جو دراصل لازم یا ضروری نہ ہو۔

"یہ غزل صفت لزوم میں ہے یعنی لفظ صاف کو ہر شعر میں لازم رکھا ہے۔" (١٨٥٩ء، دفتر بے مثال، ١٣٣)

لزوم or luzum english Translation

necessityrequisitenesscompulsionobligation; nedessary connection; expediency; behoof

محاورات

  • قدوم (سعادت) میمنت لزوم
  • قدوم نحوست لزوم
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!