لطف سخن کے معنی

لطف سخن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لُط + فے + سُخَن }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |لطف| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر فارسی اسم |سخن| لگانے سے مرکب اضافی |لطف سخن| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٥ء کو "دیوان نسیم دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

لطف سخن کے معنی

١ - کلام یا بات کا مزہ، شعر کی خوبی اور حلاوت۔

"تکلف، تصنع، مبالغہ، رعایت لفظی . حسن کلام اور لطف سخن اجزائے ترکیبی ہیں۔" (١٩٦٦ء، فن اور فن کار، ١٠١)